Home صحت و تعلیم پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ، ایک اور کیس رپورٹ

پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ، ایک اور کیس رپورٹ

17

پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے،بلوچستان کے ضلع لورالائی سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

ملک میں پولیو کی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے،پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی،حکام  کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے،یہ اِس سال بلوچستان کے ضلع لورالائی سے پولیو کا پہلا کیس ہے،بلوچستان میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 21 ہو گئی،والدین 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔