Home سیاست برکس ممالک کی نئی کرنسی: ڈالر کا زوال؟

برکس ممالک کی نئی کرنسی: ڈالر کا زوال؟

53

دنیا میں طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ برکس ممالک (برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ) نے ڈالر کے متبادل کے طور پر اپنی مشترکہ کرنسی کو متعارف کروایا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں امریکہ کے ساتھ ڈالر میں تیل فروخت کرنے کے معاہدے کی توسیع نہیں کی، جس سے برکس کرنسی کو مزید طاقت ملی ہے۔ اب برکس ممالک تیل اور دیگر تجارت اسی کرنسی میں کرنے جا رہے ہیں، جس کی گارنٹی برکس کا مرکزی بینک دے گا۔

یہ اقدام یورپ اور امریکہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، اور اب دنیا یہ دیکھنے کو بےتاب ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس چیلنج کو کب تک برداشت کر سکیں گے۔ اس کرنسی کے تحت کچھ ممالک کو قرضے بھی دیے جا چکے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ برکس کا اثر و رسوخ مزید بڑھ رہا ہے۔

پاکستان کے لیے یہ وقت غور و فکر کا ہے۔ اگر ہم خطے کے ممالک سے الگ ہو کر صرف یورپ اور امریکہ کے اتحادی رہتے ہیں، تو ہماری معیشت اور معاشی استحکام کے لیے یہ بڑا سوالیہ نشان ہو سکتا ہے۔ ارد گرد کے ممالک سے کٹ کر کسی ملک کا سروائیول مشکل ہوتا ہے، اور اس وقت پاکستان کو بھی اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا۔

فیصلہ پاکستان کے ہاتھ میں ہے – ادھر یا ادھر؟