اسلام آباد: اسلام آباد سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کے حملے میں 4 رینجرز اہلکار شہید اور 5 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب فورسز علاقے میں معمول کے گشت پر تھیں۔
واقعے کے بعد حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کو فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام نے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
حکومت نے اس حملے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کیا.