ہری پور(محمد آصف اعوان): خیبرپختونخوا میں ٹیچرز کی 11 ہزار 978 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،جبکہ ٹیسٹ انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ ابتدائی تعلیم خیبرپختونخوا حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولز میں مختلف کیڈرسے تعلق رکھنے والے سکیل12اور15کے11ہزار978 زنانہ اور مردانہ ٹیچرز کی اسامیاں خالی ہونے کی نشاندہی کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ ابتدائی تعلیم نے مذکورہ اسامیوں پر بھرتی کیلئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایولیوشن ایجنسی کے ذریعے بھرتی کیلئے ٹیسٹ منعقد کرانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے .جس کی روشنی میں آئندہ مہینے سے امیدواروں کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کرنے کا امکان ہے۔حکام نے بتایاکہ ٹیچرز کی 11 ہزار 978 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،ان میں بوائز سکولز میں سکیل 15 میں سرٹیفکیٹ ٹیچرزکی 1174 اسامیاں اور ڈرائنگ ماسٹرز کی390 اسامیاں خالی ہیں.سکیل15کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی388 اسامیاںاور عربک ٹیچرز کی424 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس طرح سکیل15کے تھیالوجی ٹیچرز کی302اسامیاں،سکیل12کے قاری کی195اور سکیل12کے سی ٹی آئی ٹی کی75اسامیاں اور پرائمری سکول میں4ہزار330اسامیاں مردانہ سکول ٹیچرزکی خالی ہیں۔ مجموعی طورپرمردانہ ٹیچرز کی7 ہزار 275اسامیاں خالی ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق زنانہ سکولز میں سی ٹی کی558اسامیاں، ڈرائنگ ماسٹرز کی272 اسا میاں، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی305 اسامیاں، عربک ٹیچرز کی312 اسامیاں،تھیالوجی ٹیچرز کی140اسامیاں،قاری کی 103 اسا میاں اور سی ٹی آئی آٹی کی56اسامیاں جبکہ پرائمری سکول ٹیچرز کی2ہزار957اسامیاں خالی ہیں.حکام نے بتایا کہ زنانہ سکولز میں مجموعی طور پر4ہزار703ٹیچرز کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ان اسامیوں کوآئندہ دنوں کے دوران مشتہر کئے جانے کا امکان ہے,جس پر ایٹا کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا: 11 ہزار 978 اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ
متعلقہ خبریں