Home بلاگ انڈس یونیورسٹی کی شیطانی پارٹی

انڈس یونیورسٹی کی شیطانی پارٹی

40

تحریر: عرفان علی خان

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ تصاویر کسی یورپین ملک کے ڈسکو کلب یا ڈانس پارٹی کی ہوں گی پر نہیں ،یہ ملک خداداد کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک "علمی” ادراہ کی ہیں جہاں اسٹوڈنٹس کو ویلکم پارٹی کے نام پر شیطان و ایلومناتی سے متعارف کروایا جارہاہے ، مطلب لوگوں کو شیطان کی پیروی و عبادت پر ابھارا جارہاہے ، ہمارے ملک کی یونیورسٹیز دراصل نئی نسل کو بگاڑنے کا سب سے گرما گرم اڈہ ہیں ،جہاں نوخیز بچوں کو کلچر اور فیسٹول کے نام پر بے حیاء بنایا جاتاہے ، اس ملک کے تعلیمی ادارے اپنی حیثیت و کارکردگی میں صفر ہوچکے ہیں جہاں تعلیم کے علاوہ سب کچھ ہے ۔

Satan is happy with your progress
شیطان تُمہاری کارکردگی سے خوش ہے ۔

یہ جملہ یقینا شیطان نے یونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ کے لیے کہا ہوگا جنہوں نے حیاء باختہ شیطانی اجتماع کروایا۔

کالجز اور یونیورسٹیز کا ماحول اب نئی نسل کے لیے زہر بن چکا ہے ، جو انہیں پہلی فرصت میں اسلامی اقدار سے آزاد کروارہا ہے ۔
بھاری بھرکم فیسیں اور نتیجہ صفر

اس دور میں ہر مسلمان غمز دہ و اشکبار ہے پر یہ لوگ ایک نئی قسم کے لوگ ہیں جو اس وقت بھی خرمستیوں میں مگن و مصروف ہینث ، جو ملک کلمہ کی بنیاد پر بنا تھا آج اس کی یہ حالت ہے کہ ارض مقدس کا اجڑنا ان کے نزدیک کوئی بات ہی نہیں، ایسی یونیورسٹیز جو نئی نسل میں یہ گند بھر رہی ہیں ایک دن بھی کھلنے کے قابل نہیں ، ایسے اداروں کو فی الفور بند کرنا چاہئیے.