پیر, دسمبر 23, 2024

انسانی بنیادوں پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، شہباز شریف کا امریکی صدر کو خط

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا کے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 86 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ بطور وزیراعظم اس معاملے میں مداخلت میری ذمہ داری ہے۔ گزارش ہے کہ آپ اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر عافیہ صدیقی کی سزا معاف کرکے رہائی کا حکم دیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی اور مجھ سمیت لاکھوں پاکستانی آپ کی عنایت کے منتظر ہیں۔ مجھے آپ کی بیرون ممالک میں قید اپنے شہریوں کے لیے جدوجہد سے مکمل طورپر علم ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایف ایم سی کارسویل میں سمتبر 2010 سے قید ہیں اورامریکی جیل میں 16 سال کی قید کاٹ چکی ہیں۔

وزیراعظم نے خط میں کہا کہ اِن برسوں میں پاکستانی آفیشلز عافیہ صدیقی سے کونسلر ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ سب ملاقات کرنے والوں نے عافیہ صدیقی کے علاج کی سہولیات سے متعلق سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کمزور دماغی اور جسمانی صحت پر علاج معالجے کے اثرات ہوئے۔ اِس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ عافیہ صدیقی کہیں اپنی جان ہی نہ لے لیں۔ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے کو ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں