جمعرات, نومبر 21, 2024

انٹر بورڈ کراچی: 2024 سائنس جنرل گروپ کے امتحانات کی اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسر امیر حسین قادری کی خصوصی ہدایت پر اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے اسکروٹنی فارم پیر 21 اکتوبر سے بدھ 20 نومبر 2024ء تک وصول کیے جائیں گے۔

سکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم فی پرچہ 1000 روپے فیس کے ساتھ درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ کراچی میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی کی تمام UBL برانچوں میں بھی فیس جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرکے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 1000 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں۔ بعد ازاں، جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔

علاوہ ازیں، سائنس جنرل گروپ کے نتائج کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے دیے گئے پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انٹر بورڈ کراچی کی ویب سائٹ یا متعلقہ دفاتر سے رابطہ کریں۔

سیکریٹری انٹر بورڈ کراچی

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں