منگل, نومبر 5, 2024

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ ساتویں دو طرفہ مشترکہ مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے پر مشتمل مشق کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں آغاز ہوا، جس میں پاکستانی اور روسی سپیشل فورسز کے دستے شرکت کررہے ہیں۔

کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر نے مشق کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے۔ یہ مشق دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ اس میں حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اور تجربے سے استفادہ کر سکیں گے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں