اسلام آباد کے طلبہ پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لے سکیں گے

اسلام آباد الرٹ نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں ، اب اسلام آباد کے طلبا و طالبات بھی پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لے  سکیں گے ۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو اسلام آباد کے طلبہ کی درخواستیں آن لائن پورٹل پر وصول کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس سے  قبل پنجاب بھر کے میڈیکل  اور ڈینٹل کالجز  میں  وفاقی دارالحکومت کے طلبا و طالبات کا کوٹہ ختم کر دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے الرٹ نیوز نے مسلسل نشاندہی کی جس کے بعد حکومت کی جانب سے سنجیدہ کوششیں کی گئی ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ  اب اسلام آباد کے طلبا و طالبات بھی پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ لے  سکیں گے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *