معروف بلڈر حنیف گوہر کے دو بھائی گھریلو تنازعہ میں جاں بحق

ٹیپو سلطان پیولیس اسٹیشن کی حدور میں پی ای سی ایچ ایس ایی مارکیٹ کے علاقے میں گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں دو سگے بھائی جاں بحق اوربھابھی زخمی ہوگئی ، پولیس نے آلہ قتل پستول برآمدکرلی ، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ معروف بلڈر و آباد کے سابق چیئرمین حنیف گوہر سواتی کے گھر پیش آیا ،

ابتدائی تفتیش میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کیا اور اس کی اہلیہ کو شدید زخمی اور خود کو گولی مار خودکشی کرلی ۔ٹیپو سلطان کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 بنگلہ نمبر 59/Z میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 50 سالہ خالد گوہر سواتی اس کا بھائی 40 سالہ حامد ولد گوہر رحمان سواتی جاں بحق اور اسکی اہلیہ انیقہ شدید زخمی ہوگئی.

اس اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی . پولیس نے ہلاک اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا ، اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل خان نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک نائن ایم ایم پستول اور خول اپنے قبضے میں کرلیئے ہں ، انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ جائیداد اور رقم کی لین دین کے تنازعے پر پیش آیا .

معلوم ہوا کہ جائیداد کے تنازعے پر خالد گوہر سواتی نے اپنے چھوٹے بھائی حامد گوہر سواتی اس کی اہلیہ پر فائرنگ کی اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ، پولیس کے مطابق انیقہ حامد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے انھیں ہاتھ اور پیٹ پر دوگولیاں لگی جو ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہے .

انکے بیان کے بعد مزید حقائق سامنے آسکے گے ، ایس پی گلشن طاہر نورانی نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے دونوں بھائی معروف بلڈر و سابق آباد کے چیئر مین حنیف گوہر کے گھر پیش آیا ہے جو واقعے کے وقت بتایا جاتا ہے کہ گھر پر موجود نہیں تھے ، انھوں نے بتایا کہ متوفی خالد چند عرصے قبل مذکورہ گھر سے شفٹ ہوگیا تھا تاہم مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور مضروبہ کا آبائی تعلق ڈھوڈیال مانسہرہ سے تھا .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *