ہری پور: ہری پور میں تھانہ سرائے صالح کی حدود میں واقع موہری گاؤں میں پہاڑ کے سرکنے کے نتیجے میں چار گھر ملبے تلے دب گئے۔ اس حادثے میں گھروں کی چھتیں گر جانے سے گھریلو سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مال مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ متاثرہ افراد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی گئی ہیں، جس کے باعث مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ متاثرین نے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ انہیں اس مشکل وقت میں مدد فراہم کی جا سکے۔