منگل, نومبر 5, 2024

سرجانی ٹاؤن میں ڈی آئی جی ویسٹ کے نام پر بھتہ وصولی سے عوام پریشان، توصیف کالا اور ساتھیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کراچی (عبدالرحمن): سرجانی ٹاؤن کے رہائشیوں نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے گروپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مکانات اور پلاٹ الاٹیز سے بھتہ وصولی کے باعث علاقے کی عوام شدید پریشانی کا شکار ہے۔ بھتہ وصولی کرنے والے افراد میں لینڈ گریبرز توصیف کالا اور اس کے ساتھی شامل ہیں، جو ماضی میں سیکڑوں ایف آئی آرز میں نامزد ہو چکے ہیں اور ابھی بھی کچھ مقدمات میں مطلوب ہیں۔

عوام نے وزیر داخلہ، اینٹی کرپشن سندھ، اور کراچی پولیس چیف کو درخواستیں بھیجتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ، ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایچ او سرجانی کے نام پر بھتہ وصولی کے اس عمل کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بھتہ خور گروپ سرجانی ٹاؤن کے لوگوں سے ناجائز طور پر رقم بٹور رہا ہے اور لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن کے عوام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ سے مطالبہ کیا کہ وہ ویڈیو پیغام کے ذریعے واضح کریں کہ ان کا توصیف کالا اور اس کے گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید برآں، عوام کا مطالبہ ہے کہ ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایچ او سرجانی فوری طور پر بھتہ خوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں اور بھتہ کی مد میں لوٹی ہوئی رقم واپس دلائیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں