حسن ابدال: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے حسن ابدال میں جمعیت علماء اسلام تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری ملک محمد شاہد کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ تعزیت کے دوران جمعیت علماء اسلام کے کئی مرکزی اور مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان لاہوری، ممتاز روحانی شخصیت مولانا پیر احسان الحق الحسینی نقشبندی، چیئرمین مجلس فقہی مفتی عبدالرحمن، رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد علی، سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد شاویز خان، اور جمعیت علماء اسلام کوہستان کے امیر مفتی تاج الدین ربانی شامل تھے۔
ملک محمد شاہد کی والدہ کا انتقال ایک بڑے صدمے کا باعث بنا، جس کے بعد ان کی نماز جنازہ جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مقامی اور ملکی سطح کی سیاسی و سماجی شخصیات اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنان و عہدے داران نے شرکت کی۔
تعزیت کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے دیگر مرکزی رہنماؤں میں قاری محمد ابراہیم، اقبال اعوان، مولانا سعید الرحمن سرور، مفتی زاہد شاہ، اور ممتاز قانون دان سپریم کورٹ بار کے عہدے دار محمد افضل جنجوعہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے غمزدہ خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی دعا کی۔