منگل, نومبر 5, 2024

رحیم یار خان: دو منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد چرس برآمد

رحیم یارخان (کاشف): تھانہ صدر صادق آباد اور احمد پور لمہ پولیس کے چھاپے دو منشیات فروش گرفتار دو کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق پہلی کارروائی میں تھانہ صدر صادق آباد کے اے ایس آئی ساجد اقبال نے ایس ایچ او شفاقت علی کی نگرانی میں دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ چک نمبر 170 پی کے قریب نہر کنارے ایک کس کو پیدل آتے ہوئے دیکھا جو کہ پولیس کو دیکھ کر تیز قدموں سے واپس جانے لگا جس پر انہوں نے مشکوک جانتے ہوئے تعاقب کر کے اسے حراست میں لے لیا جس نے دریافت پر اپنا نام اسلم عرف مچھر اوڈ بتایا جامہ تلاشی سے 1 کلو 70 گرام چرس برآمد ہونے پر اسے حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوسری کارروائی میں تھانہ احمد پور لمہ کے اے ایس آئی غازی غلام مصطفی نے ڈی ایس پی بھونگ چوہدری سعید احمد اور ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ رانا محمد رمضان کی نگرانی میں دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر وحید چوک پر میاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی بخش تھیم کو 1 کلو 300 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں