بدھ, نومبر 13, 2024

لاڑکانہ پولیس کی کامیاب کارروائی، روپوش ملزم شہباز سیانچ کوئٹہ سے گرفتار

لاڑکانہ: 08 اکتوبر 2024 – لاڑکانہ پولیس نے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران روپوش ملزم شہباز ولد سکندر سیانچ کو گرفتار کر لیا۔ یہ ملزم کیس کرائم نمبر 64/2024 زیر دفعات 324، 353، 148، 149 میں مطلوب تھا اور پولیس کو کافی عرصے سے درکار تھا۔

گرفتار ملزم کے چچا علی گوہر سیانچ، جو کہ منشیات فروش ہیں، کو بھی لاڑکانہ پولیس کافی عرصے سے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ملزم کے ایک اور چچا برکت سیانچ نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں گمشدگی کی درخواست (CP223/2024) دائر کی، تاکہ پولیس پر دباؤ ڈالا جا سکے اور ملزم کو گرفتاری سے بچایا جا سکے، لیکن پولیس نے جدید تیکنیکی نظام کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے اس کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ایس ایچ او رتوڈیرو انسپکٹر عبدالغفور چھٹو اور آئی ٹی اسٹاف کو انعامات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں