ٹیکسلا: مسلم لیگی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سید سیف علی شاہ نے ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ اھلکاران مختیار ARS،ندیم انور ھیڈ ریونیو،اویس،فاروق بٹ،راجہ نوید، وقاص صدیقی وغیرہ کی غنڈہ گردی اور رشوت ستانی کے اقدام کو بوساطت طاھرمحمودراجہ ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کے زریعے 22A کی رٹ دائر کرتے ھوئے ٹیکسلا کورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے رجوع کر رکھا تھا۔ جس پر مسٹرفرحان مدثر ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا نے سیف علی شاہ کے وکلاء طاھر محمود راجہ ایڈووکیٹ اور انکی لیگل ٹیم( شاذ علی خان۔خواجہ رشید۔سید عمران شاہ ایڈووکیٹس) کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کراس ورثن ریکارڈ کرنے کا ایس ایچ او ٹیکسلا اور تفتیشی افسر کوحکم صادر فرماتے ھوئے 22A کی رٹ منظور کرنے کا حکم۔صادر فرما دیا۔
ٹیکسلا: مسلم لیگی ممبر کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ اہلکاروں کے خلاف رٹ دائر، عدالت نے حکم جاری کردیا
متعلقہ خبریں