ہفتہ, مئی 24, 2025

سُپیریئر یونیورسٹی لاہور میں "لغۃ القرآن” کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد

لاہور (نمائندہ خصوصی): "چوہدری عبد الخالق سینٹر فار کنٹیمپریری اسلامک سائنسز” کے زیرِ اہتمام سُپیریئر یونیورسٹی لاہور میں "لغۃ القرآن” کے موضوع پر ایک علمی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمنار کا آغاز محترم مفتی سلیم رضا صاحب کی پر اثر گفتگو سے ہوا، جس میں انہوں نے ادارے کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے معزز مہمانان اور تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر طلباء نے عربی زبان میں نعت خوانی، مختلف موضوعات پر مکالمے اور مختصر تقاریر پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

بعد ازاں محمد فاروق صدیق صاحب (آؤٹ ریچ اینڈ انگیجمنٹ مینیجر، اسلامک سینٹر CAKCIS) نے عربی زبان کی اہمیت اور اس کے تابناک مستقبل پر مفصل گفتگو کی اور ادارے و منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

سیمنار کے مہمانِ خصوصی محترم عثمان ایوب صاحب (ہیڈ آف عربک لینگوئج ڈیپارٹمنٹ، اکیڈمی آف لینگویجز اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ، یونیورسٹی آف لاہور) نے "لغۃ القرآن” کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے عربی زبان کی افادیت، اہمیت اور اس کے سیکھنے کے حوالے سے عام عوام میں پائے جانے والے شبہات کا علمی انداز میں ازالہ کیا۔ سیمنار کے اختتام پر امت مسلمہ، اہلِ فلسطین، اہلِ کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کے لیے دعا کی درخواست کی۔

آخر میں ادارے کی جانب سے معزز مہمانان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں