اتوار, نومبر 23, 2025

کورنگی کمپنی میں غیر قانونی سب سوائل بورنگ کا انکشاف

کراچی : کورنگی انڈسریل ایریا میں واقع نجی کمپنی صورتی میں غیر قانونی 44 زیر زمین سب سوائل بور کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ واٹر کارپوریشن کے افسران کو میئر کراچی نے خاموش کرا دیا ۔ بور بدستور موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قائم صورتی کمپنی میں سب سوائل کے 44 غیر قانونی بور موجود ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب رینجرز نے واٹر بورڈ افسران کے ساتھ مل کر کورنگی ملیر ندی میں چھاپا مارا تھا ۔ جس میں معلوم ہوا کہ مذکورہ کمپنی نے واٹر بورڈ کی اجازت کے بغیر 44 بور کرا رکھے ہیں ۔

مذکورہ کمپنی نے ندی کے اندر 44 بور کرائے جن میں سے صرف 8 بورنگ کو واٹر بورڈ کے افسران کے علم میں لا کر انہیں ماہانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر ساڑھے 3 لاکھ روپے دیتے تھے جس کے بعد رینجرز نے ندی میں آپریشن کیا تو معلوم ہوا کہ کل بورنگ کی تعداد 44 ہے ۔

مذید پڑھیں : کورنگی کمپنی میں غیر قانونی سب سوائل بورنگ کا انکشاف

جس کے بعد رینجرز نے صورتی کمپنی کے سیکورٹی انجارج کرنل ریٹائرڈ جاوید کو کہا کہ آپ نے اتنی عرصہ سے غیرقانونی پانی کے بورنگ کرائی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں واٹر کارپوریشن کے اکائونٹ میں 5 کروڑ روپے جمع کرانے کا کہا گیا ۔

بعد ازاں صورتی کمپنی کی انتظامیہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) کو بیچ میں ڈالا گیا ۔ ایسوسی ایشن نے ذاتی تعلقات کی بنا کر میئر کرائی سے درخواست کی ۔ جس کے بعد میئر کراچی نے بطور چیئرمین واٹر کارپوریشن اس معاملے کو نمٹانے کے لئے بیچ بچائو کرایا اور اب ماہانہ 3 سے 4 لاکھ روپے میں سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

اس معاملے سے قبل واٹر کارپوریشن نے اسی کمپنی کا ایک اور غیر قانونی لائن بچھانے کے عمل پر بھی کارروائی کی تھی جس میں علاقے کے چیئرمین کی مداخلت سے صرف ایک مزدور کے خلاف ایف آئی آر درج کراکے معاملے کو رفع دفع کر دیا تھا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں