پیر, دسمبر 23, 2024

گریٹر اسرائل کا راستہ روکنا ہوگا: سراج الحق کا قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب

حماس کو اسلام آباد میں دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے: سراج الحق

کراچی: جماعت اسلامی کے سابق سربراہ سراج الحق نے قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےدنیابھرمیں اہل غزہ کےحق میں مظاہرےکیے،10ہزار غزہ کےمسلمان ملبےتلے ہیں،ایک سال میں16ہزار بچوں کو غزہ میں شہید کیاگیا،365دنوں میں ہزاروں بم برسائےگئے۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہناتھا کہ ایک چھوٹی سی بستی غزہ پر80ہزارٹن بارود گرایاگیا،اسرائیل اور دنیا کا شیطان اعظم امریکا ہے،تمام اسلامی ممالک غزہ کے دفاع کے لئے فوج تیار کریں،حماس کو اسلام آباد میں دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے،سلامتی کونسل کے ممبر ،اسلامی ممالک کردار ادار کریں، گریٹر اسرائل کا راستہ روکنا ہوگا،ان شااللہ ہماری زندگی میں بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا، 2 ارب مسلمان، 58 اسلامی ممالک کیا کر رہے ہیں؟عالم اسلام پر جہاد فرض ہو گیا ہے،حکمران ہمارےراستےکی رکاوٹ ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں