پیر, دسمبر 23, 2024

آج سب ایک مقصد کیلئے جمع ہوئے یہ بھی جہاد ہے، مفتی اعظم پاکستان کا فلسطین کانفرنس سے خطاب

معروف عالم دین، مفتی اعظم پاکستان  اور  صدر  وفاق المدارس العربیہ  مفتی تقی عثمانی نےکہا ہےکہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے،  آج سب  ایک مقصد کے لیے جمع ہوئے  یہ بھی جہاد ہے۔

کراچی میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ  آج کراچی کی تاریخ کی منفرد رات ہے، تمام مکاتب فکر کے علما موجود ہیں،  مغربی ممالک کی غلامی کا طوق مسلم ممالک نے  پہنا ہوا ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ مجاہدوں نے ثابت کیا کہ انہیں دنیا کی کوئی طاقت مرعوب نہیں کرسکتی، اسرائیل کا حماس کو ختم کرنےکا خواب پورا نہیں ہوا، ہر مسلمان کی ذمہ داری ہےکہ جس طرح ہو فلسطینوں کی مددکرے، جو مدد کرسکتا ہے وہ فرض عین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران لفظی حمایت کے بجائے عملی اقدام کریں،  ہم براہ راست جنگ کی پوزیشن میں نہیں، غزہ کے مسلمانوں کی مدد کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ آج سب ایک مقصد کے لیے جمع ہوئے ہیں، یہ بھی جہاد ہے، مسلمان جتنا بھی لاچار ہو حق کے لیےکھڑا ہوتا ہے، اللہ کرے یہ حقیقت حکمرانوں کو بھی نظر آئے، میں یقین سے کہتا ہوں وقت بدلےگا اور ضرور بدلےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسرائیل حماس کو ختم کرنے آیا تھا مگر  آج پوری دنیا میں رسوا ہو رہا ہے، عالمی عدالت فیصلہ دےچکی کہ اسرائیل قتل عام کا مجرم ہے،  ان شاء اللہ ایک دن مسجد اقصٰی کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد دیکھیں گے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں