پیر, اکتوبر 7, 2024

مظفر گڑھ ڈی سی آفس میں سکول کی چھت گرگئی

مظفر گڑھ ڈی سی آفس میں سکول کی چھت گرگئی،35بچے زخمی ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(نیوز ایجنسی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مظفر گڑھ ڈی سی آفس میں سکول کی چھت گرنے کی خبر ملنے پر پریشان ہوگئیں۔ وزیر اعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اورسی ای او ایجوکیشن کو میٹنگ سے جائے حادثہ پر پہنچنے کا حکم دیا۔ وسندے والی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 35 بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرسے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ نے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کاحکم بھی دیا اور سکول کی چھت کی زد میں آنے والے بچوں کے لیے فوراً ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ پبلک و پرائیوٹ سکول میں سیفٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں