رپورٹ ۔ ایم فاروق
جاپان سے تعلق رکھنے والی لڑکی چترال میں آکر اسلام قبول کرلیا نام وکی سے تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا گیا ۔
جاپان سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو کہ سیر و تفریح کے غرض سے چترال آئی ہوئی تھی ۔ وہ مقدس دین اسلام اور چترال کے لوگوں کی تہذیب وتمدن سے متاثر ہوکر چترال کے معروف عالم دین مولانا حبیب اللّٰہ کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا ۔
نو مسلم خاتون کا نام وکی سے فاطمہ رکھ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رضامندی سے اسلام قبول کر لیا ہے اور اس حوالے سے اپنے گھر والوں کو بھی اطلاع پہنچائی تھی۔
واضح رہے کہ یہ خاتون پہلے بھی کئی مرتبہ چترال آئی تھیں اور دین اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرتی رہی ہیں ۔