اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے حکومت کے آئینی پیکج اور اہم ترامیم کے معاملے پر حتمی فیصلہ دو اکتوبر کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی آئینی پیکج پر غور کیلیے پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وائس چیرمین پاکستان بار کونسل سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی جبکہ ممبر بار کونسل ریاضت علی سحر نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں امجد شاہ ،حسن رضا پاشا،طارق آفریدی، ممبران خوشدل خان اور ہارون الرشید بھی شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومتی ترامیم مسودے کی ہر شق کا جائزہ لیا گیا جبکہ حکومتی مسودہ میں ترامیم کو بھی زیر غور لایا گیا۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ ترامیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ 2 اکتوبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔