پیر, اکتوبر 7, 2024

سید الطاف علی بریلوی کی وفات

24 ستمبر 1986ء کو نامور ماہر تعلیم اور تحریک پاکستان کے کارکن سید الطاف علی بریلوی کراچی میں وفات پاگئے۔

سید الطاف علی بریلوی 10 جولائی 1905ء کو بریلی میں پیدا ہوئے تھے۔ 1935ء میں انہوں نے سرسید احمد خان کی قائم کردہ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس سے بطور آفس سیکریٹری اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کراچی میں اس ادارے کی پاکستان شاخ قائم کی اور اس کے زیر اہتمام سرسید گرلز کالج قائم کیا ۔ انہوں نے ایک علمی اور ادبی سہ ماہی جریدہ ’’العلم‘‘ بھی جاری کیا اور کئی کتابیں بھی تحریر کیں جن میںحیات حافظ رحمت خان، چند محسن چند دوست، مقالات بریلوی اور تخلیقات و نگارشات کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں