جمعہ, دسمبر 27, 2024

توقیر علی EOBI کا ایک فرض شناس اور انتہائی باصلاحیت پرائیویٹ سیکریٹری

کس قدر افسوس کی بات ہے کہ EOBI کے انتہائی محنتی اور باصلاحیت PA توقیر علی شدید ناانصافی اور نظر انداز کئے جانے کے باعث ایک طویل عرصہ تک اپنی جائز ترقی سے محروم رہے ۔

بالآخر حال ہی میں توقیر علی کو پرائیویٹ سیکریٹری(PS) گریڈ 7 کےعہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔

توقیر علی نے 2،اگست 1995ء کو EOBI میں میرٹ پر پرسنل اسسٹنٹ(PA) کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور وہ دوران ملازمت ہیڈ آفس کراچی کے B&C ڈپارٹمنٹ، لاء ڈپارٹمنٹ کے علاوہ ریجنل آفس کریم آباد اور کورنگی میں بھی PA کی حیثیت سے نمایاں طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

توقیر علی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، فرض شناس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل مہذب شخصیت کے مالک ہیں ۔ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت MA English
MBA (Marketing)
اور LLB ہے ۔

توقیر علی ایک تجربہ کار پرائیویٹ سیکریٹری(PS) کی حیثیت سے EOBI کے تمام سیکریٹریل امور، آزادانہ دفتری خط وکتابت، کارکردگی رپورٹس اور پریزنٹیشن کی تیاری پر مکمل عبور حاصل ہے ۔

لیکن افسوس توقیر علی کی تمام تر اعلیٰ تعلیم، غیر معمولی صلاحیتوں، طویل تجربہ اور اہلیت کے باوجود EOBI میں ان کی پیشہ ورانہ اور طویل تجربہ پر مشتمل Secretarial صلاحیتوں سے کماحقہ بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔

ہمیں یقین ہے کہ اگر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے تو، توقیر علی کی غیر معمولی Secretarial صلاحیتوں اور چیئرمین EOBI سمیت مختلف ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ پرائیویٹ سیکریٹریوں کی حیثیت سے ان کے طویل تجربہ کے باعث توقیر علیPS کا اصل مقام تعیناتی چیئرمین سیکریٹیریٹ یا ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) سیکریٹیریٹ بنتا ہے۔

واضح رہے کہ توقیر علی نے EOBI میں گزشتہ 30 برسوں کی ملازمت کے دوران چیئرمین EOBI محمد شفیع ملک، ڈائریکٹر جنرل(آپریشنز) عبدالواحد عقیلی، ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) اور عارضی چیئرمین عقیل احمد صدیقی، فنانشل ایڈوائزر/ڈائریکٹر جنرل فنانس محترمہ ناصرہ پروین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ساؤتھ سید اقبال حیدر زیدی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ عبدالحمید چوہدری، ڈائریکٹر لاء ڈپارٹمنٹ محمود عالم سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لاء ڈپارٹمنٹ اور سیکریٹری بورڈ آف ٹرسٹیز راجہ فیض الحسن فیض، فنانشل ایڈوائزر/ڈائریکٹر جنرل فنانس محمد ریاض الدین، ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ جاوید ضیاء برنی سمیت EOBI کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ بحسن و خوبی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

غرضیکہ پرعزم توقیر علی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے لحاظ سے EOBI کے لئے ایک ایسے قیمتی اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں ہیں جسے کوئی قدر شناس اعلیٰ افسر ہی پرکھ سکتا ہے ۔

الحمدللہ ! یہ تمام اعلیٰ افسران توقیر علی PS کی تسلی بخش، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی کارکردگی کے زبردست معترف رہے ہیں جو توقیر علی کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔

توقیر علی اپنی ذات میں ایک زندہ دل،خوش مزاج اور دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں ۔ انہیں قدرت نے بے شمار فنکارانہ صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ موسیقی، گلوکاری اور مزاحیہ چٹکلے سنانے میں بیحد کمال رکھتے ہیں۔ ان کی موجودگی میں کوئی بھی شخص مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتا ۔

ہماری رائے میں اگر توقیر علی EOBI کی ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنے فنی صلاحیتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھتے تو وہ یقینا گلوکاری یا مزاحیہ اداکاری کے شعبہ میں ضرور اپنا نام پیدا کرتے۔

اسرار ایوبی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں