اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور سے متعلق اجلاس میں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹائزیشن کو ایک اہم سنگ میل بتایا۔ اجلاس میں ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف کی گئی اور انفورسمنٹ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعظم نے ٹیکس دہندگان سے مشاورت کی اہمیت پر زور دیا اور ٹیکس قوانین کے نفاذ اور اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔