اتوار, ستمبر 15, 2024

جامعہ کراچی : ڈاکٹر اقبال چوہدری 6ویں بار قائم مقام ڈائریکٹر تعینات

کراچی : آئین پاکستان ،سپریم کورٹ کے احکامات ، یونیورسٹی ایکٹ اور جامعہ کراچی کوڈ بک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سخت دبائو میں آ کر ریٹائرڈ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو 6ویں بار قائم مقام ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اعلی ترین سفارشوں اور دبائو میں آکر 6ویں بار ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو قائم  مقام ڈائریکٹر ICCBS تعینات کر دیا ہے ، قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید کے دستخط سے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق انہیں ایمرجنسی اختیارات استعمال کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت ادارے کی سینیئر خاتون پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین ادارے میں قائم مقام ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی تھیں جن کو ہٹایا گیا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے ادارے میں تحقیقاتی ماحول کو بہتر بنایا تھا جس کی وجہ سے ماسوائے چند خواتین کے سب اساتذہ ، افسران ، طلبا اور ملازمین خوش تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کی خبر کے ساتھ ہی تمام اساتذہ ، افسران اور ملازمین نے بھرپور ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ سینٹرز بند کر کے احتجاج کیا جائے گا اور عدالت سے بھی رجوع کیا جائے اور پریس کانفرنس کی جائے گی ۔

معلوم رہے کہ اس وقت ادارے پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر عابد علی ، پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف ، پروفیسر ڈاکٹر شبانہ سنجھی اور عصمت سلیم سینیئر پروفیسرز موجود ہیں جس کے باوجود ریٹائرڈ شخص کو قائم مقام ڈائریکٹر بنایا گیا ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں