پیر, دسمبر 23, 2024

شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات نقصان کا سبب بننے لگی

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ) شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات نقصان کا سبب بننے لگی ، ضلع وسطی ناظم آباد کے پلاٹ نمبر 5A-7/21 کی چھت سے مزدور گر گیا جبکہ راہ چلتی خاتون بھی حادثے کی زد میں آ گئی ۔ دونوں متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت نے ضلع وسطی کو کنکریٹ کا جنگل بنا دیا ہے ۔ ناظم آباد اور لیاقت آباد میں پلاٹ نمبرز 5C-7/7 ، پلات نمبر 5C-13/14 ، پلاٹ نمبر 5E-8/11 ، پلاٹ نمبر 3H-8/41 ، پلاٹ نمبر 3C-1/4 ،  پلاٹ نمبر 3C-1/8 اور پلاٹ نمبر 3C-1/14 شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ پلاٹ نمبر 14/9 C Area ، پلاٹ نمبر 40/14 Firdous CHS gulbahar ، 16/11 Firdous CHS gulbahar ، پلاٹ نمبر 1/8 Firdous CHS gulbahar ،  پلاٹ نمبر 17/20 C Area ، پلاٹ نمبر 18/20 C Area ، پلاٹ نمبر R-41-A, C.1 Area اور پلاٹ نمبر 17/7 C,Area سمیت دیگر پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں ۔

ڈی جی ایس بی سی اے سمیت تمام متعلقہ افسران نمائشی کاروائیوں اور بیانات تک محدود ہیں۔ شہر بھر میں این جی او اور ایس بی سی اے کی ملی بھگت کے باعث غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں ۔ ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرست جبکہ این جی او مافیا دیگر تمام غیر قانونی اقدامات کی سرپرست بن چکے ہیں ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں