بدھ, مئی 22, 2024
ہومپاکستانمیٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء و طالبات ایڈمٹ کارڈ بھی جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے۔

بعد ازاں 7مئی کو (صبح) نہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز(نظری)، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس۔8مئی کو (صبح) دہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو (لا زمی) نارمل کورس، سندھی نارمل کورس (لازمی)، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 9 مئی (صبح) نہم جماعت حیاتیات (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ دوم لیا جائے گا ۔

10 مئی (صبح) انگریزی (لازمی) پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت علم شہریت، علم بدن وحفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ نظری، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری، نظری)، 11مئی (صبح) نہم جماعت طبیعات (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت مطالعہ پاکستان، 13مئی(صبح) دہم جماعت ریاضی (پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ اول لیا جائے گا ۔

14مئی (صبح) نہم جماعت کیمیا (نظری)پرچہ اول، دوپہر (جنرل گروپ)دہم جماعت ریاضی،15 مئی(صبح)دہم جماعت حیاتیات نظری(پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جماعت جنرل سائنس پرچہ اول، 16مئی (صبح) نہم جماعت انگریزی پرچہ اول، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت معاشیات پرچہ دوم، انتظام برائے اصلاح خانہ پرچہ دوم، اسلامک اسٹیڈیز پرچہ دوم، تاریخ اسلام پرچہ دوم لیا جائے گا ۔

17 مئی (صبح) دہم جماعت کیمیا نظری (پرچہ دوم)،دوپہر (جنرل گروپ)نہم جماعت اسلامیات (لازمی)، مذہبی علوم، 18 مئی (صبح) نہم جماعت ریاضی پرچہ اول، (دوپہر) سندھی سلیس (لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، 20 مئی (صبح) دہم جماعت طبیعات نظری پرچہ دوم،(دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت تجارتی جغرافیہ (پرچہ اول)، جغرافیہ (اختیاری (پرچہ اول)،ملبوسات و پارچہ بافی لیا جائے گا ۔

21 مئی (صبح) نہم و دہم جماعت اردو نارمل کورس (لازمی)، سندھی سلیس نارمل کورس (لازمی) جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول،انگریزی ادب، (دوپہر)دہم جماعت تجارتی جغرافیہ،(پرچہ دوم)، جغرافیہ اختیاری (پرچہ دوم)، ملبوسات و پرچہ بافی (پرچہ دوم)، 22مئی(صبح) دہم جماعت سندھی سلیس(لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت ریاضی (پرچہ اول) لیا جائے گا ۔

23 مئی(صبح) نہم و دہم جماعت اسلامیات (لازمی)،مذہبی علوم، (دوپہر)جنرل گروپ دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونمااور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ دوم (نظری)، 24 مئی(صبح) دہم جماعت مطالعہ پاکستان، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت معاشیات (پرچہ اول)، انتظام برائے اصلاح خانہ (پرچہ اول)،اسلامک اسٹیڈیز، تاریخ اسلام پرچہ اول لیا جائے گا ۔

25 مئی (دوپہر) دہم جماعت (جنرل گروپ) علم شہریت (پرچہ دوم) علم و بدن و حفظان صحت (پرچہ دوم)، تاریخ ہندو پاکستان (پرچہ دوم)، غذا اور تغذیہ نظری (پرچہ دوم) صرف طالبات کیلئے)، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری)، (پرچہ دوم) نظری، 27 مئی(دوپہر) نہم و دہم جماعت بریل نظری(پرچہ اول)، عربی (پرچہ اول)، فارسی (پرچہ اول)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل،پرچہ اول لیا جائے گا ۔

28 مئی دہم جماعت بریل نظری (پرچہ دوم)، عربی (پرچہ دوم)، فارسی (پرچہ دوم)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل (پرچہ دوم)، 29 مئی (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، پرچہ اول، بچے کی نشوونمااور خاندانی زندگی، پرچہ اول، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ اول (نظری)، 30 مئی (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت اردو ادب ختیاری (پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی(پرچہ دوم) لیا جائے گا ۔

31 مئی(دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ اول)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ اول)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ اول)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی (پرچہ اول) کے امتحانات لئے جائیں گے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں