Home اسلام قاری سجاد تنولی کے ختم القرآن بسلسلہ تراویح میں اہم شخصیات کی...

قاری سجاد تنولی کے ختم القرآن بسلسلہ تراویح میں اہم شخصیات کی شرکت

0
49

کراچی : پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر قاری محمد سجاد تنولی کا تنولی ہاوس کراچی میں ختم تراویح کی تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ایم این اے مصطفی کمال ‛ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن و نائب رئیس جامعتہ الصفہ کراچی مفتی محمد زبیر ‛ پاکستان یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالقادر جعفر ‛ نعت خواں حافظ عثمان معاویہ اور مولانا غلام اللہ خان سمیت علاقے کے علمائے کرام ‛ سماجی شخصیات اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی لیبر اسکوائر تنولی ہاوس میں پاکستان یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر قاری محمد سجاد تنولی کے ہاں ختم القرآن بسلسلہ تراویح کیلئے شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا ۔

اس تقریب کے مہمانان خصوصی کے طور پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و ایم این اے مصطفی کمال اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور نائب مدیر جامعتہ الصفہ مفتی محمد زبیر نے شرکت کی ۔ تقریب میں نقابت کے فرائض مولانا غلام اللہ خان نے ادا کیئے اور ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلیہ و سلم نعت خواں حافظ عثمان معاویہ نے پیش کی ۔

مفتی محمد زبیر نے قرآن کریم کی تلاوت اور رمضان الکریم کی برکات کے حوالے سے پُر اثر گفتگو کی ۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے کا ثواب بھی زیادہ ہے اور زندگی کو پر سکون بنانے کیلئے رہنمائی و ہدایات بھی موجود ہیں ۔

پروگرام کے آخر میں مفتی محمد زبیر فلسطین کے حوالے سے رقت آمیز دعا کرائی ۔ اہل علاقہ نے مصطفی کمال کی آمد پر ان کو شکریہ ادا کیا اور انہیں ہار پہنائے ۔

اس موقع پر قاری سجاد تنولی نے بتایا کہ آج بفضل اللہ تعالی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت سے مسلسل 27 سال سے تراویح میں قرآن کریم ختم کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے آنے والے صحافیوں ‛ علاقہ عمائدین ‛ سماحی شخصیات کا شکریہ ادا کیا ۔