Home پہلا صفحہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈنگ مافیا کی ملی بھگت سے غیر...

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈنگ مافیا کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات جاری

0
43

کراچی ( رپورٹ: کامران شیخ ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈر مافیا کی ملی بھگت کے باعث کراچی میں غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں ۔

ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبرز G+3 ، ہائوس نمبر 1/27 ، بلاک 5A کے ساتھ ساتھ بلاک 5B کے ہائوس نمبر 4/12 کے تھرڈ فلور اور 3H 8/41 ، 5C 11/8 ، ،5C 8/7 ، 5D 12/9 ، 3D 11/1 ، 3C 1/14 ،3C 1/8 ،3C ، 1/4 ،ST 5 سمیت متعدد پر بغیر نقشے کے غیر قانونی پورشنز اور بال رومز بنائے جا رہے ہیں ۔

علاقہ مکینوں نے متعدد بار ڈی جی ایس بی سی اے اور متعلقہ افسران کو تحریری شکایات کیں لیکن علاقے میں بغیر اپروول اور بغیر نقشے کے کئی کئی منزلہ عمارتیں بنانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ضلع وسطی عامر کمال جعفری, ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و بلڈنگ انسپکٹرز میں شہزاد کھوکھر ، منظور چانڈیو ، علی خان ، احتشام سمیت دیگر افسران بلڈر مافیا کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے رشوت وصول کر کے بلڈر مافیا کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ جب کہ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی، بنیش شبیر سمیت دیگر اعلی افسران نے عوامی شکایت کو ردی کی ٹوکری کی نظر کرتے ہوئے آنکھیں بند کر رھی ہیں ۔