ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںگیارہویں کے داخلوں میں کیپ پالیسی سے طلبہ پریشان

گیارہویں کے داخلوں میں کیپ پالیسی سے طلبہ پریشان

محکمہ تعلیم سندھ کی کالجز میں داخلے کی سینٹرل لائزڈ ایڈمیشن پالیسی (کیپ) کے آن لائن درخواست فارم کے طریقہ کار نے داخلہ برائے سال 2018-19کیلئے طلبا کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ سندھ ایجوکیشن کے آن لائن داخلہ فارم کے صفحہ پر لازمی انتخاب کرنے والے آپشنز مکمل فعال نہ ہونے کے باعث طلبا اور ان کے والدین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے داخلہ فارم کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کی گئی ہے تاہم طلبا نے شکایات کی ہیں کہ تین دن سے کئی مرتبہ ویب سائٹ پر داخلہ فارم جمع کرانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ویب سائٹ پر ٹائون اور فیکلٹی کے انتخاب کیلئے کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔ جبکہ طلبا نے یہ بھی شکایات کی ہیں ویب سائٹ بھی متعلقہ ایڈریس لکھنے کے بعد کافی تاخیر میں کھلتی ہے

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا