Home بلاگ شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کا وطن عزیز کے لیے دعاؤں کی اپیل

شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کا وطن عزیز کے لیے دعاؤں کی اپیل

11

لاہور: شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے اپنے خطاب میں درس کے بجائے وطنِ عزیز پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے، اور دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمِ کفر پوری کوشش کر رہا ہے کہ اس ملک کو نقصان پہنچائے، لیکن ہمیں بیرونی طاقتوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

شیخ عبداللہ ناصر رحمانی نے اس بات پر زور دیا کہ اصل خطرہ ملک کے اندر موجود غداروں سے ہے جو اپنے مذموم عزائم کے ذریعے ملک کے استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے شر سے محفوظ رکھے اور ان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرے۔

انہوں نے تمام نمازیوں اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے وطن کے لیے خوب دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ سے استدعا کریں کہ وہ پاکستان کو محفوظ رکھے اور اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔