Home اسلام مولانا شریف چنگوانی کا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میں شمولیت کا اعلان

مولانا شریف چنگوانی کا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میں شمولیت کا اعلان

6

مولانا شریف چنگوانی کی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میں شمولیت

لاہور: مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ 106 راوی روڈ لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے امیر، مولانا شریف چنگوانی نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا شریف چنگوانی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

مولانا شریف چنگوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ برادر شہید ملت ڈاکٹر فضل الٰہی ظہیر اور شیخ الحدیث حافظ محمد شریف کی تلقین پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ ایک اہم اور خوشی کا موقع ہے، اور وہ اللہ کے شکر کے بعد امیر محترم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:

"ساجد میر میرے امیر محترم ہیں، اور میں ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتا ہوں۔ ہمارا مشترکہ مقصد دین کی اشاعت اور اسلامی تعلیمات کا فروغ ہے۔ پہلے کی طرح ہم مل جل کر یہ ہدف حاصل کریں گے۔ اللہ اسے ہمارے لیے مبارک کرے۔”

اجلاس میں دیگر رہنماؤں اور شرکاء نے بھی مولانا شریف چنگوانی کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ جماعت کے لیے مزید ترقی اور اتحاد کا باعث بنے گا۔

NO COMMENTS