جمعہ, دسمبر 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ: عوام کے لیے نیا بوجھ

گزشتہ کچھ دنوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں گردش میں تھیں، اور امید کی جا رہی تھی کہ عوام کو اس ضمن میں کچھ ریلیف ملے گا۔ اس دوران جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن نے بھی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا تاکہ عوام پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔

تاہم، عوامی توقعات کے برعکس، حکومت نے گزشتہ رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کر دیا۔ اس اقدام نے نہ صرف عوام کو حیران کیا بلکہ اس فیصلے نے "انقلاب” کی ہوا کو بھی ٹھنڈا کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اضافہ عوام کے لیے ایک اور بوجھ ثابت ہوا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں، جس سے مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ایسے حالات میں عوام یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ آیا ان کی معاشی مشکلات پر توجہ دی جا رہی ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں