جامعۃ الشیخ بہادرآباد میں محسن انسانیت سیمینار کی تیاری مکمل کرلی گئیں

جامعۃ الشیخ یحیی مدنی بہادرآباد میں سیرت النبی کے سلسلے میں محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم سیمینارمیں مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت جید علمائے کرام بیان کریں گے .

مولانا یوسف مدنی کی نگرانی میں شہر کی 30 مساجد میں ربیع الاول میں سیرت پروگرام منعقد کئے گئے جن کا فائنل پروگرام آج منعقد کیا جائے،کانفرنس شام ساڑھے 7بجے عالمگیر مسجد سے متصل رباط العلوم میں منعقد کی جائے گی۔جامعۃ الشیخ یحی مدنی بہادرآباد کے مہتمم مولانا یوسف مدنی کی صدارت میں آج محسن انسانیت سیمینار منعقد کیا جائے گا.

جس میں وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری حنیف جالندھری، مولانا عزیزالرحمن ، مولانا مفتی محمد نعیم ، مولانا حکیم محمد مظہر، مولانا امدادللہ ، مولانا مفتی محمد زبیر حقنوازسمیت دیگر علمائے کرام شریک ہونگے ۔ اس کانفرنس سے قبل مولانا یوسف مدنی کی نگرانی میں شہر کی 30 کے لگ بھگ مساجد میں سیرت النبی کے سلسلے میں مختلف پروگرامات منعقد کئے جا چکے ہیں .

جس کے بعد اب ان پروگراموں کے فائنل کے سلسلے میں مفتی محمد تقی عثمانی کو مدعو کیا گیاہے جو حالیہ حالات کے سلسلے میں اہم گفتگو کریں گے۔اس پروگرا م میں خواتین کے لئے باپردہ ماحول بنایا گیا ہے،پروگرام عالمگیر مسجد سے متصل شام ساڑے سات بجے شروع ہو گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *