منگل, دسمبر 3, 2024

انگویلا جزیره – Anguilla Cays (غرب الہند، ویسٹ انڈیز کا ایک برطانوی مقبوضہ جزیرہ)

پاکستان سے اس جزیرے کا فاصلہ قریباً سات ہزار آٹھ سو میل/ساڑھے بارہ ہزار کلومیٹر مغرب کی جانب ہے۔

آمد و رفت ہوائی سفر کے ذریعے نیو یارک یا میامی فلوریڈا کی طرف سے ہو سکتی ہے۔

پاکستان کے وقت سے انگویلا کا وقت 9 گھنٹے پیچھے ہے۔

جزیرہ ہونے کی وجہ سے چاروں طرف سمندر ہے یعنی کسی ملک سے سرحد نہیں ملتی مگر قریب ترین پڑوسی ملک جنوب کی جانب سینٹ مارٹن ایک بڑا جزیرہ ہے ۔

انگویلا پینتیس مربع میل/ اکیانوے مربع کلومیٹر کے رقبے پر واقع ہے۔

انگویلا کی آبادی تقریباً پندرہ ہزار لوگوں پر مشتمل ہے۔

انگریزی زبان ہی بولی جاتی ہے۔

انگویلا میں عیسائی اکثریت ہے جن میں مختلف اقسام کے عیسائی پاۓ جاتے ہیں۔جبکہ مسلمان قریباً 0.6 فیصد موجود ہیں۔

آب و ہوا اور موسم خوشگوار سمندری مرطوب ہے ۔ موسمِ سرما میں بھی خاص سردی نہیں ہوتی، ہلکا لباس اور ہلکا بستر بھی ضرورت پوری کر دیتا ہے۔ گرما کے موسم میں عموماً بارشیں ہوتی ہیں ۔

کرنسی پاؤنڈ اسٹرلنگ ہے جو اسوقت ایک، 360.26 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ معیشت کا زیادہ دارومدار سیاحت پر ہے ۔

عام حالات زمانہ بادبانی جہازرانی یعنی 1650ء کے زمانہ سے برطانیہ کا قبضہ ہے ۔

گلف آف میکسیکو کے دہانے پر واقع ہونے کی وجہ سے ایک بحری اسٹریٹجک ناکہ ہے۔ اسی وجہ برطانیہ ہزاروں میل دور آ کر اس ملک میں اپنا راج قائم کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں