جمعہ, نومبر 22, 2024

انٹرنیٹ سروس کا معیار، پی ٹی اے نے سروے جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس معیار جانچنے کا سروے جاری کردیا۔

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال اپریل تا جون کے مقابلے جولائی تا ستمبر 2024 انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوئی ہے،اس دوران اپ لوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ اور نیٹ ورک دستیابی میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بعض علاقوں میں موبائل کالز کا معیار طے شدہ حد سے کم پایا گیا ہے،دوسری جانب سروے تفصیلات پرمبنی پی ٹی اے ویب لنک پر معلومات غائب ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ ماہ سے انٹرنیٹ کی سروس سُست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں