جمعرات, اکتوبر 17, 2024

پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی مشترکہ کاروائی، اٹلی سے 3 کم سن بچے بازیاب

لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اٹلی سے 3 کم سن بچوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نےحافظ آباد تھانہ ونیکے تارڑ میں خاوند پر بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جبکہ بچوں کا والد زبیر بیوی سے جھگڑ کر 06 برس قبل تینوں بیٹوں کو زبردستی اپنے ساتھ اٹلی لے گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق بچوں کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی بحفاظت واپسی کے لیے رٹ دائر کر رکھی تھی پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل انٹرپول  سے بچوں کا ییلو نوٹس جاری کروا کر امیگریشن ریکارڈ میں کوائف اپ ڈیٹ کروائے گئے،

6 برس بعد اٹلی سے واپسی پر بچوں کو لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، بازیاب ہونے والوں میں خاقان بشیر، حسین بشیر اور اشعل بشیر شامل ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں