ہری پور (محمد آصف اعوان): خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی، گندف کے مقام پر پاکستان ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ جیسے ہی طیارہ گر کر تباہ ہوا، مقامی افراد کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق طیارہ معمول کے مطابق دن کے اوقات میں تربیتی مشقوں میں تھا کہ اچانک پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔