جمعہ, نومبر 22, 2024

جامعہ کراچی کے سائینسدان پروفیسرغلام مشرف آذربائیجان میں اہم سیشن ماڈریٹ کریں گے

کراچی:۔بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے معروف سائینسدان پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف آذربائیجان کے شہر باکو میں8اور9اکتوبر کو منعقد ”آذربائیجان حلال بزنس اینڈ ٹور ازم فورم“کے تحت ایک اہم سیشن بعنوان’حلال معیار کاری: مسائل اور چیلنجز‘ کو ماڈریٹ کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی سے وابستہ پروفیسرسید غلام مشرف باکو، آذربائیجان میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس فورم کا مقصد حلال انڈسٹری میں تعاون کو فروغ دینا، علم کا اشتراک کرنا، مصنوعات کی نمائش، اور اخلاقی پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کے تحت چلنے والی حلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس (ایچ سی ٹی آر ایس) میں پروفیسر ڈاکٹر غلام مشرف کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔حال ہی میں ”فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری“ نے پروفیسر سید غلام مشرف کو فیلو منتخب کیا ہے۔ جامعہ کراچی نے حال ہی میں پروفیسر سید غلام مشرف کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ واضح رہے کہ ماس اسپیکٹرو میٹری کے شعبے میں پروفیسرسید غلام مشرف معروف پاکستانی سائینسدان ہیں، انھوں نے نہ صرف بائیو مارکر ریسرچ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بلکہ اسپیکٹرو میٹری کے شعبے میں متعدد تجربہ گاہوں کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے انسانی صحت کے مسائل بالخصوص کینسر اور تھیلسیما سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے اسپتالوں کے معالجیں کے ساتھ ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر غلام مشرف کی اب تک260تحقیقی تصانیف ہیں جو مستند اور معروف جرنل میں شائع ہوئی ہیں جن کا امپیکٹ فیکٹر1100سے زیادہ ہے جبکہ ان کا ایچ انڈیکس38ہے, ان کی تصانیف میں کتابوں کئی اسباق کی اشاعت، جائزے، اورادارت شدہ کتب بھی شامل ہیں، ان کے تحقیقی اعزازات میں امریکی پیٹنٹ بھی شامل ہیں۔ پروفیسر غلام مشرف کو متعدد ملکی اور غیر ملکی اعزازات حاصل ہوئے ہیں جن میں سول ایوارڈ تمغہئ امتیاز، پاکستان اکیڈمی آف سائینسز گولڈ میڈل، فیلو آف کیمیکل سوسائٹی پاکستان شامل ہیں، ان کی نگرانی میں اب تک40اسکالرز نے پی ایچ ڈی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں ہائی ایجوکیشن کمیشن کے مقامی پی ایچ ڈی اسکالر ان کی ہی زیرِ نگرانی سندیافتہ ہوئے ہیں۔ انھوں نے ایچ ای سی، این ائی ایچ، اسلامک ڈیولپمنٹ بنک وغیرہ جیسی اہم متعدد ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ ایجنسیوں سے مسابقتی گرانٹ بھی حاصل کی ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پروفیسر غلام مشرف کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی پروفیسر غلام مشرف کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں