جمعہ, دسمبر 27, 2024

جامعہ کراچی: داخلے برائے سال 2024 ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 نومبر تک توسع ع

جامعہ کراچی میں داخلے برائے سال 2024 ء کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

ویژول اسٹڈیز کا19 نومبر کو ہونے والاداخلہ ٹیسٹ 26 نومبر جبکہ بی ایس،بی ایڈ،بی ای اور ڈاکٹر آف فارمیسی کا 26 نومبر کو ہونے والاداخلہ ٹیسٹ اب 03 دسمبر2023 ء کو ہوگا۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،اسپورٹس بزنس مینجمنٹ، ویژول اسٹڈیز،بی ای (مارننگ پروگرام) اورڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) آن لائن داخلے برائے سال 2024ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 نومبر2023 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شعبہ ویژول اسٹڈیز کا19 نومبر کو ہونے والاداخلہ ٹیسٹ 26 نومبر جبکہ بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،بی ای اور ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ پروگرام) کا 26 نومبر کو ہونے والاداخلہ ٹیسٹ اب 03 دسمبر2023 ء کو ہوگا۔شعبہ ویژول اسٹڈیز کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ24 نومبرکو ان کے پورٹل پر اَپ لوڈکردیئے جائیں گے جبکہ بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،بی ای اور ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ پروگرام) کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ30 نومبر2023 ء کو ان کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔طلبہ کی سہولت کے پیش نظرڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کا سلورجوبلی گیٹ پر واقع ہیلپ لائن کاؤنٹر صبح 9:00 تاشام4:00 بجے تک کھلا رہے گا جہاں طلباوطالبات کو معلومات کے ساتھ ساتھ ان کو آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں