Home پاکستان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کا رجحان رہا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کا رجحان رہا

8

اسلام آباد: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈانڈکس 80ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کر لی۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ سہ پہر ساڑھے تین بجے تک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈکس میں 988.26 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈکس نے 80ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی اور انڈکس 80479.39 پر پہنچ گیا۔

مجموعی طورپر 354.43 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 14.39 ارب روپے تھی۔

NO COMMENTS