Home پاکستان یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی اور...

یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی اور اگست کے دوران 27فیصد اضافہ

86

اسلام آباد (اے پی پی): یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر27فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 727ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 574ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،

اگست میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسےلات زرکاحجم 376ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 291ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مقابلہ میں اگست میں یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر7فیصدکی نموہوئی ہے، جولائی میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 351ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھاجو اگست میں بڑھ کر376ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.937 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44فیصدزیادہ ہے۔