ہفتہ, ستمبر 7, 2024
ہومبلاگنانظم آباد پاپوش نگر میں راشد انڈے کی غیر قانونی تعمیرات جاری

نانظم آباد پاپوش نگر میں راشد انڈے کی غیر قانونی تعمیرات جاری

آئو بتائو انڈے کا پھنڈا، یہ نہیں یارو کوئی معمولی بندا

جی ہاں میں بات کر رہا ہوں ناظم آباد پاپوش نگر کے بلڈر راشد انڈے کی ، جس نے پلاٹ نمبر 5E 21/13 پر غیر قانونی گرائونڈ پلس فائیو تعمیر کر دیئے ہیں۔ نقشے کی دھجیاں اڑاتے ہوٸے گرائونڈ پر تین کمرشل دکانیں بھی قانونی رٹ کو منہ چھڑا رہی ہیں ۔

نوٹوں کی مدہوشی میں مست ایس بی سی اے کی جب آنکھیں کھلی تو مذکورہ پلاٹ پر پہنچ کر قانونی رٹ قائم کرنے کی ڈرامائی انداز میں ڈیمالیشن کی گٸی اور اب پلاٹ کے انہی دو فلورز پر دوبارہ دن کے اجالے میں کام جاری ہے ۔

یقینی سوال بنتا ہے کہ کیسے؟

تو معلوم ہوا ہے کہ راشد انڈے نے ڈیمالیش پلاٹ پر دوبارہ تعمیرات کی اجازت کے لیے 20 لاکھ روپے میں پہنچائے ہیں ۔ ذرائع نے پختہ خبر دی ہے کہ راشد انڈے کے پلاٹ نمبر 5E 21/6 غیر قانونی چوتھا فلور ڈالا جا رہا ہے، اس بار نوٹوں کی چھتری تلے راشد انڈے کی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں ۔

ڈی جی ایس بی سی اے رشید سولنگی کو ناظم آباد کی راشی ٹیم نے میٹھی لوری دے کر سُلا دیا ہے ۔ اسی لیے غیر قانونی تعمیرات پر مکمل خاموشی کا راج ہے ۔ ایک طرف راٸل نیوز کی خبر پر غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے کا بھرپور ایکشن کے بعد ڈیمالیشن تو دوسری طرف عادت سے مجبور راشی سسٹم کے مہروں کی غیر قانونی تعمیرات پر نیم رضا مندی سمجھ سے بالاتر ہے ۔

ناظم آباد کی عوام نے ڈی جی رشید سولنگی سے پرزور اپیل کی ہے کہ مذکورہ پلاٹوں پر بڑے ناموں کے ہوتے ہوٸے فوری کاروائی کرکے مسمار کیا جائیں اور ادارے کی رٹ کو سرعام قائم کریں ۔ناظم آباد میں بے تحاشا غیر قانونی تعمیرات سے لاتعداد مسائل پیدا ہوچکے ہیں، جس بجلی، گیس، سیوریج سسٹم، پکی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سمیت دیگر مسائل نمایاں ہیں ۔

اختر نواز
اختر نواز
اختر نواز کا تعلق کراچی سے ہے ۔ انہوں نے صحافتی کیریئر کا آغاز 1999 کو روزنامہ اساس سے شروع کیا تھا ۔اس کے بعد روزنامہ آغاز، روزنامہ اسلام، روزنامہ نوائے وقت اور وقت ٹی وی سمیت پاکستان ٹائمز (ہیوسٹن) میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ اس وقت اپنے یوٹیوب چینل کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہیں ۔
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں