اتوار, ستمبر 15, 2024

ضلع وسطی میں SBCA کے افسران غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ضلع وسطی میں تعینات افسران اور عملہ کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے لگے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں "سسٹم” کانام دے کر ایس بی سی اے کا ایک افسر مبینہ بھاری رشوت کو پیکج کانام دیکر دھڑلے سے غیر قانونی تعمیرات کرانے لگا ۔ بلڈر مافیا نے ناظم آباد سمیت ملحقہ علاقوں کا نقشہ ہی بگاڑ دیا ہے ۔

ناظم آباد نمبر 7 کے قریب پلاٹ نمبر 3C-1/8 اور 3C-1/4 سمیت متعدد پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان تمام تعمیرات کے لیے ایس بی سی اے کے بعض کرپٹ اور راشی افسران نے ناصرف بھاری رقم وصول کی بلکہ اطراف میں کی جانیوالی غیر قانونی تعمیرات میں بھی ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران براہ راست ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ پلاٹ نمبر 3C 1/8 اور  3C 1/14 پر غیر قانونی بال رومز بنانے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ۔ اس غیر قانونی عمل کے خلاف علاقہ مکینوں سمیت دیگر افراد نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کئی درخواستیں دی ہیں لیکن پیکج مافیا اور سسٹم مافیا سمیت این جی او مافیا بھی بھاری رقم وصول کر کے ادارے کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اس غیر قانونی تعمیرات سمیت دیگر متعدد عمارتوں کی وجہ سے ناظم آباد کے مکین پانی, بجلی اور سڑک سمیت تمام بنیادی وسائل سے محروم ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈی جی ایس بی سی اے سے مطالبہ کیا ہے کل فوری طور پر اس غیر قانونی تعمیرات کو رکوایا جائے اور بلڈر مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پلاٹس کو سیل کیا جائے۔

اختر نواز
اختر نواز
اختر نواز کا تعلق کراچی سے ہے ۔ انہوں نے صحافتی کیریئر کا آغاز 1999 کو روزنامہ اساس سے شروع کیا تھا ۔اس کے بعد روزنامہ آغاز، روزنامہ اسلام، روزنامہ نوائے وقت اور وقت ٹی وی سمیت پاکستان ٹائمز (ہیوسٹن) میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ اس وقت اپنے یوٹیوب چینل کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہیں ۔
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں