اتوار, اکتوبر 6, 2024

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت ’’ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ لیڈر شپ‘‘ ڈپلومہ پروگرام کا کامیاب انعقاد

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہفتہ کو ایگزیکٹیو ایجوکیشن کے تحت ’’ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ لیڈر شپ‘‘ کے پروفیشنل ڈپلومہ کے کامیاب انعقاد و اختتام پر تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کے شرکاء ، ڈاکٹروں اور ہیلتھ پریکٹیشنرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد بھی منعقد کی گئ ی۔

اس تقریب میں ڈپلومہ کے پہلے اور دوسرے بیچ میں اسناد کی تقسیم کے ساتھ ہی نئے بیچز کو استقبالیہ بھی دیا گیا ۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ہیلتھ منیجمنٹ کے اس پروفیشنل ڈپلومہ میں بڑے پیمانے پر مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹرز نے شمولیت اختیار کی تھی ۔

ڈاؤ یونیورسٹی IBHM کے HoD ڈاکٹر آفتاب علی مکھی، ڈائریکٹر IBHM ڈاکٹر اظہار حسین ، کلینکل نیورولنگوسٹ ثمرین ریاض احمد اور ہیلتھ اینڈ کارپوریٹ ٹرینر سید یاسر ہاشمی دیگر شرکاء کے ساتھ موجود ہیں
ڈاؤ یونیورسٹی IBHM کے HoD ڈاکٹر آفتاب علی مکھی، ڈائریکٹر IBHM ڈاکٹر اظہار حسین ، کلینکل نیورولنگوسٹ ثمرین ریاض احمد اور ہیلتھ اینڈ کارپوریٹ ٹرینر سید یاسر ہاشمی دیگر شرکاء کے ساتھ موجود ہیں

اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آئی بی ایچ ایم ڈاکٹر آفتاب علی مکھی ، ڈائریکٹر آئی بی ایچ ایم ڈاکٹر اظہار حسین اور ہیلتھ اینڈ کارپوریٹ ٹرینر یاسر ہاشمی و دیگر نے اس ایگزیکیٹیو ایجوکیشن کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔

ادارے کے فعال ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا اور مستقبل میں اس نوعیت کے مزید ایگزیکٹو پروگرامز کروانے کی گزارشات بھی پیش کی گئیں ۔ پروگرام کے اختتام پر ظہرانے سے پہلے ٹرینرز اور مہمانِ خصوصی کو اعزازی مومینٹو پیش کیے گئیے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں