پیر, دسمبر 23, 2024

سیدنا امیر معاویہ ؓ اتحاد امت کا استعارہ ہیں : سردار مظہر

کراچی : سیدنا امیر معاویہؓ کا دور خلافت اسلام اور مسلمانوں کی طاقت کا مظہر تھا، سیدنا امیر معاویہؓ خلیفہ راشد اور کاتب وحی ہونے کے ساتھ پیغمبر اسلامﷺ کے برادر نسبتی اور جلیل القدر صحابی رسول ہیں آپؓ کے دور خلافت میں اسلامی سلطنت چونسٹھ لاکھ پینسٹھ ہزار مربع میل یعنی آدھی دنیا سے زیادہ پہ پھیل چکی تھی۔ اسی وجہ سے آپؓ عرب وعجم کے فاتح بھی قرار پائے اسی مناسبت سے ایم ایس او نے ملک بھر کی تمام جامعات اور تعلیمی اداروں میں کاتب وحی کے عنوان سے سیمینارز، کو ئیز مقابلہ اور مشاعرہ کا انعقا کیا اور حضرت امیر معاویہ ؓ کے فضائل و مناقب و سیرت وکردار، اور دورہ حکومت کے سنہرے کارناموں پر روشی ڈالی گئی اور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

آپ نے اپنے دورہ حکومت میں دین اسلام کی اشاعت و سر بلندی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، آپ نے دنیا کو ایسا نظام حکومت دیا جس کی نظیر پیش کرنے سے آج دنیا قاصر ہے ۔ آپ کا دورہ حکومت صبر، ہمت اور استقامت کا عملی مظہر ہے ۔ آپ نے اپنے دورہ حکومت میں بہت سے شعبہ جات اور ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا پارلیمنٹ کا قیام عمل میں لائے، اور بحری جہاز بنوائے اور کارخانے قائم کیے ، ڈاکخانہ کی تنظیم نو کی اور ڈاک کا جدید اور مضبوط نظام قائم کیا۔ شکایتی سیل قائم کیے جو آج بھی حکومتوں میں قائم ہے، حفاظتی قلعوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم اعلیٰ سردار مظہر، مرکزی ناظم تربیتی امور عبدالروف مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات MSO پاکستان عمر فاروق نے یوم امیر معاویہؓ کے حوالے سے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کی کاتب وحی حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ اتحاد امت کا استعارہ ہے ۔

حضرت امیر معاویہ ؓ کا دور حکومت تاریخ اسلام کا درخشندہ باب ہے،،امت مسلمہ کے نوجوانوں کے لئے حضرت سیدنا امیر معاویہؓ کی زندگی مشعل راہ ہے۔،اور دین اسلام کے لیے کاتب وحی فاتح عرب و عجم حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ نے ایسی لازوال قربانیاں پیش کی کہ رسول اللہﷺ نی سیدنا امیر معاویہؓ کو ہادی اور مہدی ہونے کی دعا اور آپؓ کو باقاعدہ خلافت کی بشارت حضور علیہ السلام نے بزریعہ دعا دی، سیدنا معاویہؓ کی فضیلت پہ بے شمار احادیث مبارکہ موجود ہیں اور اپنے ساتھ اپنے بہتر رفقاء کو اسلام کے لیے قربان کر کے ہمیشہ کے لیے خود بھی سرخرو ہو گئے اور اسلام کو بھی ہمیشہ کے لیے سرخرو کر دیا، آج کے دن مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اسلام کے اس عظیم محسن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ایم ایس او حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓیوم وفات پر یہ عہد کرتی ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ اور سنہری دور خلافت کو پوری دنیا میں پھیلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔اِن کا مزید کہنا تھا کہ سیدنا امیر معاویہؓ اپنی بہترین صلاحیتوں کے نتیجے میں خلفاء راشدینؓ کے ادوار میں مختلف اہم امور پہ فائز رہے۔

آپ نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے نتیجے میں اسلامی سلطنت کو وسعت دینے میں بہترین کردار ادا کیا۔ اور اسلامی تاریخ کی سب سے پہلی اور مشکل ترین بحری جنگ کی کمان کرتے ہوئے قبرص اور روم جیسی عظیم طاقتور سلطنتوں کو زیر نگوں کر کے اسلامی سلطنت کا حصہ بنایا۔ اسی نسبت سے آپؓ کو اسلامی بحری جنگ کے بانی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، اسی بحری جنگ کے متعلق پیغمبرﷺ کے فرمان کی رو سے آپؓ کو باقاعدہ جنتی ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

سیدنا معاویہؓ کا بہترین دوحکومت عصر حاضر کے حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نوجوانوں میں صحابہؓ کرام و اہلبیت ؓعظام کی سیرت و کردار کو اجاگر کرنا چاہتی ہے، قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے ہمارے اسلاف کی زندگیاں مشعل راہ ہیں، عشرہ کاتب وحی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے حضرت سیدناامیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیرت وطیبہ کا اپنا کر اور ان کے افکاروخیالات کاعملی نمونہ پیش کر کیا تحاد امت، استحکام پاکستان اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کی جد و جہد کا تجدید عہد کریں

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں