اتوار, اکتوبر 6, 2024

مرکزی مسلم لیگ کراچی کا 4 فروری کو جلسہ عام کا اعلان

کراچی : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کا 4 فروری کو جلسہ عام کا اعلان ۔ جلسہ عام گلشن اقبال میں بیت المکرم سے سامنے منگل بازار گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ مرکزی مسلم لیگ کے اہم تنظیمی اجلاس کے دوران کیا گیا ۔جس کی صدارت نائب صدر و امیدوار NA235 فیصل ندیم نے کی ۔

اجلاس میں کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، رہنما امجد اسلام، انجینئر نعمان سمیت تمام ٹاؤن کے صدور اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔اس موقع پر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہوتا تو اسرائیل کو فلسطین پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہوتی ۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ایمان دار قیادت کا فقدان ہے ۔روایتی سیاست اور روایتی سیاست دانوں کی طرزحکمرانی سے عوام متنفر ہو چکے ہیں ۔سیاست میں آ کر پاکستان کو درست آپشن دینے جا رہے ہیں۔ عام انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے۔

مرکزی مسلم لیگ کا 4 فروری کا جلسہ عام کراچی کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بوسیدہ سیاسی نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں آئی ہے۔ سیاسی طاقتیں ہمارے فلاحی کردار سے خوف زدہ ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہرمیدان میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر عوام کی ترجمانی کرے گی۔

اس موقع پر کراچی کے ذمہ داران کو سیاسی مہم میں تیزی لانے اور ڈور ٹو ڈور کمپین میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں