اتوار, ستمبر 15, 2024

سندھ میں کامیابی جمعیت علمائے اسلام کی ہو گی : مولانا فضل الرحمٰن

کراچی : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ کا مستقبل جے یو آئی ہے ،کارکن گھر گھر جمعیت کا پیغام پہنچائیں، جے یو آئی طاقتور جماعت بن چکی، اگر کوئی ہمارے کارکن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم وہ آنکھیں نکال دیں گے ، اگر کوئی ہاتھ کسی غریب کارکن کی طرف بڑھے گا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے، وہ ہفتے کے روز جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ ضلع کشمور کندھ کوٹ کے زیر اہتمام الحافظ پیٹرول پمپ کندھ کوٹ پر عظیم الشان انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔

انتخابی جلسے میں جے یو آئی اور اتحادی جماعت کے ہزاروں کارکنان اور شہری شریک ہوئے، اس موقع پر صوبائی امیر پی ایس 6 کے امیدوار مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو، امیدوار این اے 191 شاہزین بجارانی، این اے 192 کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی، پی ایس 5 کے امیدوار حافظ ربنواز چاچڑ ، پی ایس 2 کے میر شفیق الرحمان کھوسو ، پی ایس 4 سے اتحادی امیدوار غالب حسین خان ڈومکی، جے یو آئی کشمور کے امیر مولانا قاری محمد شفیع کھوسو، مولانا شمس الدین بھیری، سعید احمد چاچڑ سمیت دیگر سیاسی رہنما موجود تھے ۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن کا کندھ کوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، مولانا فضل الرحمٰن نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جے یو آئی سندھ نے اس عظیم الشان جلسے کو منعقد کر کے دنیا کو بتا دیا ہے ۔ سندھ میں کامیابی جمعیت علمائے اسلام کی ہو گی، وطن عزیز کو دو چیزیں چاہیے، ایک انسانی حقوق کا تحفظ اور دوسرا خوشحال معیشت،ہمیں داخلی امن چاہیے تاکہ وطن عزیز میں خوشحالی آجائے، سندھ میں بد امنی کا دور دورہ ہے، آئے روز لوگ اغواء ہوتے پیں، قتل ہوتے پیں، طاقتور قتل کرتے ہیں تو آزاد پھرتے پیں، جے یو آئی نے ملک میں بیرونی ایجنڈا نہیں چلنے دیا اور آئندہ بھی چلنے نہیں دیں گے ۔

اہل سندھ اس بار جے یو آئی پراعتماد کریں، کتاب کو ووٹ دینا امن اور تحفظ کو ووٹ دینا ہے،جے یو آئی کو طاقتور بنائے تاکہ غریب اور کمزور لوگوں کا تحفظ ہوسکے ،ووٹ سے پرچی کے درست استعمال سے ملک میں انقلاب آئے گا، جے یو آئی ضلع کشمور کے ترجمان عرفان کھوسو کے مطابق کشمور کندھ کوٹ میں تمام قومی و صوبائی حلقوں پر جے یو آئی نے مضبوط امیدوار اتار دئیے ہیں جو روانہ بڑے پیمانے پر کارنر میٹنگز ، انتخابی جلسوں اور ڈور ٹو ڈور کمپین منظم انداز میں چلا رہے ہیں ۔

مولانا راشد محمود سومرو کے حلقہ این اے 194 سے کون جیتے گا ؟ 

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں